مجھے کبھی پہلی نظر میں محبت نہیں ہوئی۔ پر اب ہو گئی ہے۔ محبت بارے سارے میرے نظرئے اٹھا کر ردی میں پھینک دئے اور گھر میرے دل میں کر لیا۔ میں نے کبھی کسی کو بغیر انٹرایکشن لفٹ نہیں کرائی لیکن پھر بھی تیری بھولی صورت مجھے خوشی کا احساس دلاتی ہے۔ تیرے ساتھ میری صبح ہوتی ہے اور تیری یاد سے نیند آتی ہے۔ اے جان پدر اللہ تیرے بارے میری ہر دعا قبول کرے آمین۔
تیرے سے پہلے اتنی محبت میں نے صرف اپنے بھائی کے لئے محسوس کی۔ میرے خون نے اتنا جوش صرف اس کے لئے مارا۔ شائد میں اس کو کبھی نہ بتا سکوں کہ مجھے اس سے کتنی محبت ہے۔ ویسے ہی تجھے بھی نہ بتا پاوں کچھ عجب نہیں۔اے میری جان جس دن سے تو پیدا ہوا ہے میں روزانہ تیرے لئے ایک دفعہ درود تاج پڑھ کر تیرے اکاونٹ میں جمع کر رہا ہوں تاکہ جب تو جوان ہو تو تیرے پاس اس قدر نیکیاں جمع ہوں کہ تیرے جیسا جوان جہان میں کوئی نہ ہو اور تیرے پر اللہ کی خصوصی نظر ہو۔ میں نے تجھے اس خدا کو سونپ دیا جس کے احاطہ سے کچھ باہر نہیں۔ تجھ پر میرا ایک ہی قرض ہے کہ میرے مرنے کے بعد تجھے روزانہ ایک دفعہ یہ پڑھ کر مجھے بخشنا ہو گا۔