Pages

flicr


My Space

Read Full Post

شب برات

آج شب برات ہے۔ بچوں نے پٹاخے چلا چلا کر میرے تو سر میں درد کروا دیا۔ ویسے بچے تو بچے ہوتے ہیں ان سے کیا گِلا۔ بےوقوفی تو بڑوں کی ہے میں اس وجہ سے تو کسی صورت اتفاق نہیں کرتا کہ بچے خود لے لیتے ہیں۔ اگر بڑے خراب ہیں تو بچے بھی ویسے ہی ہونگے۔
My Space

جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو میرے بابا ہم لوگوں کو صرف اور صرف پھلجڑیاں لے کر دیتے تھے۔ (شائی یہی وجہ ہے کہ ہم آج تک پھلجڑیاں ہی چھوڑ رہے ہیں اور کوئی دھماکہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔) ہم بھی کافی ضد کرتے ہوتے تھے مگر مجال ہے کہ ہمارے بابا جان مان جائیں مجبوری تھی لہذا ہم پھلجڑیوں سے ہی کام چلاتے رہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ جب ہمارے چچا حضور نے آتش بازی کے نیک کام میں ہم بچہ پارٹی کو شامل کیا تو ہمیں بھی جدید اسلحہ جیسے ماچس بم ، ڈھولکی بم، کلاشنکوف۔ انار وغیرہ تک رسائی حاصل ہو گئی مگر پھر بھی ہم نے صرف ماچس بم تک ہی اپنے آپ کو محدود رکھا کیونکہ یہ ذرا محفوظ قسم تھی۔

ہم چونکہ ذرا زیادہ ہی بدتمیز واقع ہوئے ہیں تو بجائے اپنے تمام کزنوں کا ساتھ دینے کے ہم نے اپنا اسلحہ store کرنا شروع کر دیا۔ کیونکہ اس کے برے اثرات ہم خود دیکھ چکے تھے۔ ویسے بھی ہم ایسے مزاق کے قائل نہیں جس سے دوسرے کو تکلیف ہوں۔ ہاں پھلجڑی تو پھر پھلجڑی ہے نا۔

خیر شب برات ہر سال آتی ہے تو مجھے دو خیال ضرور آتے ہیں

پہلا

ہیں یہ اتنی جلدی دوبارہ آگئی۔ سال گزر بھی گیا۔

دوسرا

تو پچھلے سال شب برات کی رات کو اللہ جی نے میرا نام زندہ لوگوں کی لسٹ میں رکھا تھا۔ پتہ نہیں اس سال میرا نام اس لسٹ میں ہوگا کہ نہیں۔

اور یہ ایک بہت عجیب بات ہے کہ شب برات گزرنے کے بعد کسی کے مرنے کی پہلی خبر ملتی ہے پھر دھیان چلا جاتا ہے کہ اسکا نام اس دفعہ نہیں تھا پتہ نہیں میرا ہے کہ نہیں۔

چلئے جناب آپکو نیا سال مبارک ہو۔ کیا کہا؟ میرا دماغ چل گیا ہے؟ ارے صاحب وہ تو کب کا چلا ہوا ہے۔ دراصل آج سے رزق کا نیا سال شروع ہو رہا ہے میری دعا ہے کہ ہم سب کے رزق میں اس سال کشادگی ہی ہو کمی نہیں۔

آمین۔

iqbal urdu cyber library

Welcome to Iqbal Urdu Cyber Library

  • Iqbal Urdu Cyber Library is the first digital library of Urdu books also known as virtual library of Urdu language. You can read Iqbal studies (Iqbaliyat), Urdu literature, Urdu Poetry, Urdu Shairy, Urdu Afsaney, Urdu Ghazals and Other Urdu Classics right from the comfort of your Home
My Space

# To make Urdu book reading more comfortable urdu books are also released in form of a pocket library CD-ROM series with additional features
# This great Urdu Books Library is a project of Iqbal Academy Pakistan and it was inaugurated by the President of Pakistan On 21st April 2003. Thousands of Urdu Lovers around the globe visit this Urdu Library daily
# We are determined to upload more than Five hundred (500+) Urdu books totally free by 2008.
# Let us come together and make this library a great asset of URDU.

گوگل

گوگل رے گوگل تیری کونسی کل سیدھی؟ میں بڑا خوش تھا کہ گوگل کو خیال آگیا کہ وہ میرے سپیس/بلاگ کو اپنے انڈیکس میں شامل کر چکا ہے مگر کہاں جناب گوگل کے تو نخرے ہی بہت ہیں یاہو اور ایم ایس این دونوں میرے سپیس کا ایڈریس اینٹر کرنے پر متعلقہ معلومات دیکھاتے ہیں مگر گوگل ابھی تک اسی سوچ میں ہے کہ سپیس ایڈریس دینے پر میرے سپیس/بلاگ کو دیکھایا جائے یا نہ؟ گوگل کی اس حرکت کو دیکھتے ہوئے میں ایک نیا تجربہ کرنے لگا ہوں جس سے یقینی طور پر پتہ چل جائے گا کہ گوگل پروفیشنل جیلیسی کا شکار ہے یا یہ صرف کسی بوٹ/سسٹم کی غلطی کا شاخسانہ ہے
http://spaces.msn.com/members/d-game