لیں جی گوگل کو بھی خیال آ ہی گیا۔ اس نے میرے بلاگ کو کافی رج کر سوچنے کے بعد 4 کی ریٹنگ دے ہی دی ساتھ میں URL کو بھی اپنے ڈیٹابیس میں شامل کرنے کی غلطی کر لی۔ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہون جنہوں نے اپنے بلاگ پر مجھے لنک کیا۔
ہمیں تو یقین ہی نہیں ہو رہا تھا لہذا ہم نے فائر فاکس سے ہی نہیں چیک کیا بلکہ mygooglepagerank.com سے بھی چیک کیا۔ سب نے یہی بتایا کہ ہاں جی جناب گوگل غلطی کر چکا ہے۔
گوگل ویسے کافی بے ایمان ہے۔ اتنے عرصے (اپریل) سے ایم ایس این سپیسز والے کو لٹکایا ہوا تھا اور جناب نے ستمبر میں بنائے گئے بلاگر والے اکاؤنٹ کو 3 کی ریٹنگ دے دی۔ کہاں 7 ماہ کہاں 1 ماہ۔ خیر ہمیں کیا بڑوں کی لڑائی میں ہمارا فائدہ ہو رہا ہے۔
ویسے اب کچھ سکون ملا ہمیں۔ سب یہی کہہ رہے تھے کہ بلاگر استعمال کرو اگر ریٹنگ لینی ہے۔ اب کم از کم وزیٹرز کو ایک realiable source سے پیچ کی importance تو پتہ ہوگی۔ بہت سے لوگوں کو نہیں پتہ کہ گوگل پیج رینک پر اچھی رینکنگ سے کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
اب ہمارا دماغ چونکہ خراب ہے اور ہم کسی چیز کے ملنے پر بجائے شکر ادا کرنے کے اور مانگنے لگتے ہیں لہذا اب ہماری نظریں کم از کم 6 کی ریٹنگ پر ٹکی ہیں دیکھئے اگلے 48 دنوں بعد ہماری ریٹنگ کا کیا حشر ہوتا ہے یہ اوپر جاتی ہے کہ واپس تشریف لے آتی ہے۔
قدیر احمد رانا نے ایک نئی سائیٹ بنائی ہے۔ ضرور چیک کیجئیے۔ قدیر کافی اچھا کام کرتے ہیں کم از کم میں ان جیسا کام نہیں کر سکتا۔ بہت اچھے قدیر صاحب 'چک کے رکھو' اگر میرا کام ہو جائے تو میں اس طرح کے پراجیکٹس تو ضرور سپانسر کروں۔