Pages

Sunday, December 11, 2005
IQ Test

rules
کشتی پر ایک وقت میں صرف 2 لوگ جا سکتے ہیں۔
لڑکیوں کے ابا حضور انکی امی کی غیر موجودگی میں ان کے کنارے پر نہیں رہ سکتے۔
اسی طرح امی بھی لڑکوں کے ابا کی غیر موجودگی میں ان کے ساتھ ایک کنارے پر نہیں رہ سکتی۔
اب جو چور صاحب ہیں وہ بھی پولیس والے کی غیر موجودگی میں فیملی کے کسی بھی فرد کے ساتھ ایک ہی کنارے پر نہیں رہ سکتا۔
صرف پولیس والا، امی اور بچوں کے ابا حضور ہی جانتے ہیں کے کشتی کیسے چلائ جاتی ہے۔
شروع کرنے کے لئیے نیلے رنگ کے دائرے پر کلک کریں۔
لوگوں کو حرکت دینے کے لئے ان پر کلک کریں اور کشتی کو دوسری طرف لے جانے کے لئے دونوں کناروں پر بنے پول پر کلک کریں۔

http://freeweb.siol.net/danej/riverIQGame.swf

thank to webstormed.blogspot.com for this iq test :)

Tuesday, November 22, 2005
جیکولین

آج تھوڑا سا وقت ملا تو tv لگا لیا پتہ نہیں تھا کہ tv پر وہ دیکھنے کو ملے گا جو کوئی کبھی بھی نہیں دیکھنا چاہتا اس دفعہ کا oprah show بے حد اداس اور غمگین کر دینے والا تھا۔ اس میں ایک لڑکی جیکولین دیکھائی گئی جس کا چہرہ ایک کار ایکسیڈینٹ کی وجہ سے بے حد بھیانک ہو چکا ہے۔ اس لڑکی کی عمر 20 سال تھی جب اس کا اس قدر بھیانک ایکسیڈینٹ ہوا اور اس کی زندگی تباہ و برباد ہو گئی۔ جس کار کی ٹکر کی وجہ سے اس کی زندگی نارمل نہیں رہی اسکو 18 سال کا لڑکا چلا رہا تھا جس نے beer پی رکھی تھی۔
نیچے دئے گئے لنکس میں سے پہلا اس پیچ پر لے جاتا ہے جہاں usual انفارمیشن دی گئی ہے اور جیکولین کی اصلی تصویر ہے جب کہ دوسرا لنک جیکولین کی ہیلپ سائٹ پر لے جاتا ہے جہاں اس کی موجودہ دل دہلا دینے والی تصویر ہے۔ کمزور دل حضرات مت دیکھے.

Sunday, November 20, 2005
کاؤنٹ ڈاؤن

Saturday, November 19, 2005
کسی بات پر میں کسی سے خفا ہوں

کسی بات پر میں کسی سے خفا ہوں
میں زندہ ہوں پر زندگی سے خفا ہوں
خفا ہوں، خفا ہوں، خفا ہوں۔۔۔

کسی بات پر میں کسی سے خفا ہوں
میں زندہ ہوں پر زندگی سے خفا ہوں
خفا ہوں، خفا ہوں، خفا ہوں۔۔۔

مجھے دوستوں سے شکائیت ہے شائد
مجھے دشمنوں سے محبت ہے شائد
میں اس دوستی دشمنی سے خفا ہوں
میں اس دوستی دشمنی سے خفا ہوں
خفا ہوں، خفا ہوں، خفا ہوں۔۔۔

کسی بات پر میں کسی سے خفا ہوں
میں زندہ ہوں پر زندگی سے خفا ہوں
خفا ہوں، خفا ہوں، خفا ہوں۔۔۔

نہ جانے کہاں کسے دیکھتا ہوں
مگر جب جہاں جسے دیکھتا ہوں
سمجھتا ہے وہ میں اسی سے خفا ہوں
سمجھتا ہے وہ میں اسی سے خفا ہوں
خفا ہوں، خفا ہوں، خفا ہوں۔۔۔

کسی بات پر میں کسی سے خفا ہوں
میں زندہ ہوں پر زندگی سے خفا ہوں
خفا ہوں، خفا ہوں، خفا ہوں۔۔۔

نہ جاگا ہوا ہوں، نہ سویا ہوا ہوں
میں دل کے اندھیروں میں کھویا ہوا ہوں
کسی چاند کی کی چاندنی سے خفا ہوں
کسی چاند کی چاندنی سے خفا ہوں
خفا ہوں، خفا ہوں، خفا ہوں۔۔۔

کسی بات پر میں کسی سے خفا ہوں
میں زندہ ہوں پر زندگی سے خفا ہوں
خفا ہوں، خفا ہوں، خفا ہوں۔۔۔

Wednesday, October 26, 2005
يہ تو سچ ہے

يہ تو سچ ہے مجھے قدم قدم تيری بے رخی نے رلا ديا
يہی دردِ عشق تھا ہم نشيں مجھے جينا جس نے سکھا ديا

ميرے چار سُو تھی فرسودگی ميرا دل تھا کب سے بُجھا بُجھا
تيری ياد نے يہ کرم کيا يہ چراغ پھر سے جلا ديا

تھی چمک سی جيسے سراب کی، کوئی بات جيسے ہو خواب کی
جو ملا تھا مجھ کو خواب ميں وہ حقيتوں میں گنوا ديا۔

تھا جنوں کا اپنے عجب ہنر کہ وفا کے پُھول کھلا ديے
راہِ يار ہم نے قدم قدم تجھے ياد گار بنا ديا۔

ميرا ہم سفر نا وہ بن سکا يہ ميرے نصيب کی بات ہے
کبھی ياد اُسکی جو آ گئی مجھے ہنستے ہنستے رُلا ديا۔

کيا سُناؤں تم کو ميں ہم نشيں ميرے غم کا قصہ طويل تھا
کسی اور کا نا ميں ہو سکا، مگر اس نے مجھ کو بُھلا ديا۔

took these lines from jahanzeb with thanks

Sunday, October 23, 2005
Damn True

Being born on the 21st day of the month (3 energy) is likely to add a good bit of vitality to your life. The energy of 3 allows you bounce back rapidly from setbacks, physical or mental. There is a restlessness in your nature, but you seem to be able to portray an easygoing, "couldn't care less" attitude.
You have a natural ability to express yourself in public, and you always make a very good impression. Good with words, you excel in writing, speaking, and possibly singing. You are energetic and always a good conversationalist.
You have a keen imagination, but you tend to scatter your energies and become involved with too may superficial matters. Your mind is practical and rational despite this tendency to jump about. You are affectionate and loving, but very sensitive. You are subject to rapid ups and downs.


What Does Your Birth Date Mean?http://www.blogthings.com/whatdoesyourbirthdatemeanquiz/

I will be there.......

If one day you feel like crying...Call me.I don't promise that I will make you laugh,But I can cry with you
If one day you want to run away--Don't be afraid to call me.I don't promise to ask you to stop...But I can run with you
If one day you don't want to listento anyone...Call me.I promise to be there for you.And I promise to be very quiet.
But if one day you call...And there is no answer...Come fast to see me.Perhaps I need you.

You Are My Friend And I HopeYou Know That's True.No Matter What HappensI Will Stand Right By You.In Times Of GriefI Will Give You Belief.I'll Be There For YouWhenever You Are In Need.To Lend You A HandTo Do A Good Deed.So Just Call On Me WhenYou Need Me, My Friend!I Will Always Be There For YouRight To The End!
Best Friends Forever!
gulab singh sent this link

Saturday, October 22, 2005
گوگل رے گوگل تیری کونسی کل سیدھی؟


لیں جی گوگل کو بھی خیال آ ہی گیا۔ اس نے میرے بلاگ کو کافی رج کر سوچنے کے بعد 4 کی ریٹنگ دے ہی دی ساتھ میں URL کو بھی اپنے ڈیٹابیس میں شامل کرنے کی غلطی کر لی۔ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہون جنہوں نے اپنے بلاگ پر مجھے لنک کیا۔
ہمیں تو یقین ہی نہیں ہو رہا تھا لہذا ہم نے فائر فاکس سے ہی نہیں چیک کیا بلکہ mygooglepagerank.com سے بھی چیک کیا۔ سب نے یہی بتایا کہ ہاں جی جناب گوگل غلطی کر چکا ہے۔
گوگل ویسے کافی بے ایمان ہے۔ اتنے عرصے (اپریل) سے ایم ایس این سپیسز والے کو لٹکایا ہوا تھا اور جناب نے ستمبر میں بنائے گئے بلاگر والے اکاؤنٹ کو 3 کی ریٹنگ دے دی۔ کہاں 7 ماہ کہاں 1 ماہ۔ خیر ہمیں کیا بڑوں کی لڑائی میں ہمارا فائدہ ہو رہا ہے۔
ویسے اب کچھ سکون ملا ہمیں۔ سب یہی کہہ رہے تھے کہ بلاگر استعمال کرو اگر ریٹنگ لینی ہے۔ اب کم از کم وزیٹرز کو ایک realiable source سے پیچ کی importance تو پتہ ہوگی۔ بہت سے لوگوں کو نہیں پتہ کہ گوگل پیج رینک پر اچھی رینکنگ سے کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
اب ہمارا دماغ چونکہ خراب ہے اور ہم کسی چیز کے ملنے پر بجائے شکر ادا کرنے کے اور مانگنے لگتے ہیں لہذا اب ہماری نظریں کم از کم 6 کی ریٹنگ پر ٹکی ہیں دیکھئے اگلے 48 دنوں بعد ہماری ریٹنگ کا کیا حشر ہوتا ہے یہ اوپر جاتی ہے کہ واپس تشریف لے آتی ہے۔
قدیر احمد رانا نے ایک نئی سائیٹ بنائی ہے۔ ضرور چیک کیجئیے۔ قدیر کافی اچھا کام کرتے ہیں کم از کم میں ان جیسا کام نہیں کر سکتا۔ بہت اچھے قدیر صاحب 'چک کے رکھو' اگر میرا کام ہو جائے تو میں اس طرح کے پراجیکٹس تو ضرور سپانسر کروں۔

Sunday, October 16, 2005
:(

My mom only had one eye. I hated her... she was such an embarrassment.

My mom ran a small shop at a flea market. She collected little weeds and such to sell...anything for the money we needed she was such an embarrassment.

There was this one day during elementary school.

I remember that it was field day, and my mom came. I was so embarrassed.

How could she do this to me? I threw her a hateful look and ran out. The next day at school..."Your mom only has one eye?!" and they taunted me.


I wished that my mom would just disappear from this world so I said to my mom, "Mom, why don't you have the other eye?! You're only going to make me a laughingstock. Why don't you just die?" My mom did not respond. I guess I felt a little bad, but at the same time, it felt good to think that I had said what I'd wanted to say all this time.

Maybe it was because my mom hadn't punished me, but I didn't think that I had hurt her feelings very badly.



That night...I woke up, and went to the kitchen to get a glass of water. My mom was crying there, so quietly, as if she was afraid that she might wake me. I took a look at her, and then turned away. Because of the thing I had said to her earlier, there was something pinching at me in the corner of my heart. Even so, I hated my mother who was crying out of her one eye. So I told myself that I would grow up and become successful, because I hated my one-eyed mom and our desperate poverty.



Then I studied really hard. I left my mother and came to studied, and got accepted in the University with all the confidence I had. Then, I got married. I bought a house of my own. Then I had kids, too. Now I'm living happily as a successful man. I like it here because it's a place that doesn't remind me of my mom. This happiness was getting bigger and bigger, when someone unexpected came to see me "What?! Who's this?!" ...It was my mother...Still with her one eye.

It felt as if the whole sky was falling apart on me. My little girl ran away, scared of my mom's eye. And I asked her, "Who are you? I don't know you!!!" as if he trying to make that real. I screamed at her "How dare you come to my house and scare my daughter! GET OUT OF HERE! NOW!!!" And to this, my mother quietly answered, "oh, I'm so sorry. I may have gotten the wrong address," and she disappeared. Thank good ness... she doesn't
recognize me. I was quite relieved. I told myself that I wasn't going to care, or think about this for the rest of my life.

Then a wave of relief came upon me...one day, a letter regarding a school reunion came to my house. I lied to my wife saying that I was going on a business trip. After the reunion, I went down to the old shack, that I used to call a house...just out of curiosity there, i found my mother fallen on the cold ground. But I did not shed a single tear. She had a piece of paper in her hand.... it was a letter to me.

She wrote:

My son...

I think my life has been long enough now. And... I won't visit you anymore... but would it be too much to ask if I wanted you to come visit me once in a while? I miss you so much. And I was so glad when I heard you were coming for the reunion. But I decided not to go to the school.... For you... I'm sorry that I only have one eye, and I was an embarrassment for you. You see, when you were very little, you got into an accident, and lost your eye. As a mother, I couldn't stand watching you having to grow up with only one eye... so I gave you mine...I was so proud of my son that was seeing a whole new world for me, in my place, with that eye. I was never upset at you for anything you did. The couple times that you were angry with me. I thought to myself, 'it's because he loves me.' I miss the times when you were still young around me.



I miss you so much. I love you. You mean the world to me.

My world shattered!!!

Then I cried for the person who lived for me… My MOTHER I am not asking you guys to forward this email to anyone. Just pause for a moment and pray for our parents so that God gives them all the happiness that they rightfully deserve.......!!!!!

اسے بھول جا

کہاں آ کر رکے تھے رستے، کہاں موڑ تھا، اسے بھول جا
وہ جو مل گیا اسے یاد رکھ، جو نہیں ملا، اسے بھول جا

وہ تیرے نصیب کی بارشیں، کسی اور چھت پر برس گئیں
دل بے خبر میری بات سن، اسے بھول جا، اسے بھول جا
میں تو گم تھا تیرے دھیان میں، تیری آس میں، تیرے گمان میں
صبا کہہ گئی میرے کان میں، میرے پاس آ، اسے بھول جا

کسی آنکھ میں نہیں اشک غم، تیرے بعد کچھ بھی نہیں ہے کم
تجھے زندگی نے بھلا دیا، تو بھی مسکرا، اسے بھول جا

نہ وہ آنکھ ہی تیری آنکھ تھی، نہ وہ خواب ہی، تیرا خواب تھا
دل منتظر تو یہ کس لئیے، تیرا جاگنا، اسے بھول جا

یہ جو دن رات کے ہے کھیل سا، اسے دیکھ، اس پہ یقین نہ کر
نہیں عکس کوئی مستقل، سر آئینہ، اسے بھول جا

جو بساط جہاں ہی الٹ گیا، وہ جو رستے سے پلٹ گیا
اسے روکنے سے حصول کیا، اسے مت بلا، اسے بھول جا



:'(

the earthquake was soo strong that it even hit orkut.com. take a look and pray.

ASIAN EARTHQUAKE Sat 08/10/05
http://www.orkut.com/Community.aspx?cmm=5633703
EhSaN MEhTaB
http://www.orkut.com/Profile.aspx?uid=60486412845067790
Hammad Butt
http://www.orkut.com/Profile.aspx?uid=3041729437963052271
My Space


سردار ڈھول والا اور باؤ پیپے والا

آج ہمیں اس گھر میں آئے ہوئے 10 سال ہو گئے ہیں۔ پہلے ہم فلیٹ میں رہتے تھے۔ 10 سال پہلے اس گھر میں آ گئے کیونکہ وہ فلیٹ ذرا چھوٹا پڑ رہا تھا۔ 10 سال گزر چکے ہیں اور اب ہمیں یہ گھر بھی چھوٹا پڑ رہا ہے۔ ثابت ہوا انسان کو اتنا نہیں کھانا چاہئیے۔
ان فلیٹوں سے مسجد کافی دور تھی۔ سائرن کی آواز نہیں آتی تھی۔ ہاں چوکیدار صاحب 2 چکر میں سیٹی ذرا زور سے بجاتے تھے۔ انہوں نے عیدی کے لئے ثبوت بھی رکھنا ہوتا تھا نہ۔ جب اس گھر میں آئے تو پتہ چلا کہ سائرن کیا بلا ہے۔
My Space
مولوی حضرات کو کسی نے شائد ہماری شیطانی کی اطلاع کر دی تھی کہ انکا فلیٹ مسجد سے کافی دور ہے۔ اسکا بدلہ انہوں نے اس گھر کے دروازے پر مسجد بنا کر لیا۔ اچھی بھلی 20 فٹ دور ہوتی تھی۔ یہ لوگ گھسیٹ کر ہمارے دروازے تک لے آئے۔ دادا جان گورنمنٹ ملازم تھے انہوں نے انکوائری کروائی تو پتہ چلا یہ جگہ چلڈرن پارک تھا جس پر اس طرح قبضہ کیا گیا ہے۔ ہمارے خیال سے مذہبی غنڈہ گردی کی یہ ایک اور مثال ہے۔
یہاں آنے کے بعد جب ماہ رمضان آیا تو سحری کے وقت ایک اور چیز کا تجربہ ہوا وہ تھا 'ایک پیپے والا' یہ حضرت گھی کا خالی کنستر لے کر اسکو اسٹک سے بجاتے ہیں اور زور زور سے بولتے جاتے ہیں اٹھو اور سحری کر لو۔
اب بچھلے سال ان صاحب کے شریک ایک ڈھول والے بھی بن گئے ان صاحب نے ایک ڈھول لے کر اسکو سحری کے وقت بجا بجا کر لوگوں کو اٹھانا شروع کیا۔ عید پر جو تماشا ہوا ان دونوں کا کہ بس۔ عید ہوئی، سب لوگ عید کی نماز پڑھ کر آئے۔ تھوڑی دیر بعد ڈھول والے صاحب نازل ہو گئے اور انہوں نے سب گھروں سے عیدی لینی شروع کر دی۔ سب لوگوں نے خوشی خوشی دے دی۔ اتنے میں وہی 'پیپے والے' حضرت بھی تشریف لے آئے اب لوگ کہیں ہم نے سحری والے کے عیدی دے دی ہے اور وہ کہیں نہیں مجھے ملی ہی نہیں۔ خیر کافی بک جھک کے بعد دونوں کو دے دلا کر بھگتایا۔
اس دفعہ بھی دونوں اپنا اپنا کام زور و شور سے کر رہے ہیں۔ ہاں ایک فرق ہے کہ دونوں اپنی اپنی پبلسیٹی بھی کرتے جاتے ہیں۔ ایک صاحب ارشاد فرماتے ہیں " باؤ پیپے والا آگیا اٹھو اور روزہ رکھو" دوسرے صاحب کا فرمان ہے "سردار ڈھول والا آگیا سب توں پرانا سحری ویلے اٹھان آ لا" اب دیکھئیے اس عید پر دونوں کیا کرتے ہیں اور لوگ کیا کرتے ہیں۔ ہمیں تو ڈر ہے اس دفعہ عید کی نماز سے پہلے ہی نہ تشریف لے آئیں۔
اس دفعہ مسجد میں بھی کچھ ہوا ہے۔ کوئی صاحب شائد زندگی سے تنگ آ گئے ہیں یا نیند نہ آنے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ یہ صاحب پورے 3 بجے سائرن بجانا شروع کر دیتے ہیں اور بس پھر کم از کم 2 منٹ تک بجاتے رہتے ہیں۔ اس وقت ہم net کو چپکے ہوتے ہیں اور دل چاہتا ہے کہ جا کر ان صاحب کا رخ روشن سرخ کر دیں مگر کیا کریں ہم پر فتویٰ لگ جانا ہے کہ ساری زندگی مسجد میں گھسا نہیں اب مذہب میں دخل دے رہا ہے۔
ہماری تو یہی دعا ہے کہ اللہ مولوی حضرات کو عقل سے نوازے ۔ اور انکی عقل پر جو پتھر پڑے ہوئے ہیں وہ دور ہو جائیں۔ اور انکو سمجھ آ جائے کہ ساری قوم 30 منٹ میں بھی سحری تیار کر کے کھا سکتی ہی اس میں 3 بجے ہی شور مچانے کی ضرورت نہیں۔ اور اگر نیند نہیں آرہی تو نیند کی گولیاں کھا کر سونا چاہئیے

زلزلہ

رات کے جانور تو ہم کافی عرصے سے ہیں۔ مگر رمضان میں ہم نے حد کی ہوئی ہے۔ ساری رات net چلاتے ہیں۔ سحری کے بعد کوئی 5:30 پر بستر کو رونق بخشتے ہیں اور 10 بجے برآمد ہو کر یونیورسٹی تشریف لے جاتے ہیں۔ آج ہمیں صبح 8 بجے ہی اٹھا دیا گیا کہ جاؤ چھوٹے بھائی کی سکول فیس جمع کرواؤ کوئی کام بھی کیا کرو۔
My Spaceکیشئیر کے سامنے کھڑے ہم اپنی باری کے انتظار میں تھے کہ ایسا لگا زمین ہل رہی ہے۔ ہم نے سوچا شائد نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے چکر آرہے ہیں۔ اب ہم نے کیشئیر کی طرف نظر ڈالی تو وہ جناب اپنی جگہ سے غائب۔ اور ہمارے آگے جو صاحب تھے وہ بھی غائب۔ اتنے میں سب سے زور کا جھٹکا آیا اور سکول کے pt master سب کو کہنے لگے کے باہر آجائیں۔ ہم چونکہ کافی رج کے ڈھیٹ واقع ہوئے ہیں دوسرا بچپن سے بابا کو دیکھا ہے کہ زلزلہ آنے پر بڑے مزے سے اپنا کام کرتے رہتے ہیں اور دوسروں کی طرح بھاگنے کی نہیں کرتے۔ لہذا ہم وہیں کھڑے رہے۔ ہاں جب احساس ہوا پاگلوں کی طرح ہم ہی کیشئیر کاؤنٹر پر کھڑے ہیں تب کھسیانے ہو کر باہر نکل آئے۔

عجیب بدتمیز زلزلہ تھا۔ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ میں نے پہلی بار سکول کے اندر اتنے طاقتور اور بڑے درختوں کو اس طرح ہلتے دیکھا جیسے آندھی میں ہلتے ہیں۔ دوسری چیز جو آج میں نے دیکھی کہ سب کو کلمہ یاد آ گیا۔ ویسے بڑے بہادر بنتے ہیں مگر موت کا خوف ایسے جان نکالتا ہے کہ اپنا سب رعب اور بہادری بھول جاتے ہیں۔

انسان بے حد کمزور اور بےوقوف ہے۔ ساری زندگی دوسروں کا جینا اجیرن کئے رکھتا ہے مگر جب اپنی جان کا خوف لاحق ہو تو کلمے یاد آتے ہیں۔ بچ جانے پر بھی نہیں سدھرتا اور شکر کرتا ہے کہ میں نہیں مارا گیا۔ بالآخر مہلت ختم ہو جاتی ہے اور اوندھے منہ گرتا ہے۔

ڈھیٹ

آج جمعہ کا دن تھا۔ ساری خلقت جمعہ پڑھنے جا رہی تھی اور ہم انکی مخالف سمت میں۔ سب لوگ ہمیں عجیب نظروں سے گھور رہے تھے۔ وجہ؟ ارے جناب ہم بڑے تیار شیار ہو کر کالج جا رہے تھے۔ شاک لگا؟ کیا کریں مجھے بھی سن کر لگا تھا جب دوست نے بتایا کہ کلاس دوپہر 2 بجے ہونی ہے۔ اب ادھر ای جگہ جمعہ ہوتا ہے 1:45 پر اور دوسری جگہ ہوتا ہے 2:10 پر لہذا ہم دونوں میں سے کسی میں بھی جمعہ نہیں بڑھ سکتے تھے۔ ویسے بڑے ہو کر ہم لوگ مصلحت پسند اور عجیب سے compromising ہو جاتے ہیں۔ یہی دیکھ لیجئیے کہ ہم جمعہ چھوڑ کر کلاس اٹینڈ کرنے جاتے ہیں۔
My Space
جب ہم چھوٹے تھے ان دنوں جمعہ کی تعطیل ہوا کرتی تھی۔ بابا جان گھر پر ہوا کرتے تھے اور جمعہ کے وقت جب سب ارد گرد کے لوگ ایک دوسرے کو بلا بلا کر اپنے ساتھ جمعہ پڑھنے لے جاتے تھے تو بابا ہمیں بھی ساتھ لے جاتے تھے۔ 1990 تھا اور ہمیں یہ تو بالکل نہیں پتہ تھا کہ نماز میں پڑھتے کیا ہیں۔ امی سے پوچھا تو انہوں نے کہا ابھی تم سے یاد نہیں ہوگی لہذا تم کلمہ پڑھتے رہا کرو۔

ان دنوں عمران خان کی بہت شہرت تھی۔ اب نماز کچھ اسطرح ادا ہوتی کہ ہم بابا اور باقی لوگوں کو دیکھ کر قیام، رکوع اور سجدہ کرتے جاتے اور دل میں کلمہ پڑھتے جاتے۔ اس دوران کبھی عمران خان کا خیال آتا تو کبھی ہوم ورک کا۔ کببھی کارٹون کریکٹر یاد آتے تو کبھی پرنٹڈ قالین پر مختلف شکلیں بنتی دیکھائی دیتیں۔ ان میں سے ایک شکل جو مجھے یاد ہے وہ unicorn کی ہوا کرتی تھی۔

اب خطیب صاحب کا خطبہ یاد آ جاتا کہ جس نے خطبہ سنا اور نماز صیح طرح پڑھی اسکے ایک جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک کے 8 دنوں کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ اب ہمارا دل خراب ہوتا کہ یہ کرکٹ کا خیال کیوں آیا یا کارٹون کیوں یاد آگئے اب تو ہماری نماز نہیں ہوئی۔ اتنا دکھ ہوتا تھا کہ نماز کے درمیان ہی عہد ہو رہا ہوتا تھا اب نہیں سوچیں گے مگر سوچوں پر بھلا کہاں کنٹرول ہوتا ہے۔

واپسی پر ہم سوچتے جاتے کہ "8 دنوں کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں" نماز نہیں ہوئی۔ درمیان میں بابا کی طرف سے ہر قسم کی آفر ریجیکٹ کرتے جاتے نہ balloons لینے نہ آئس کریم اور نہ ہی کوئی رسالہ۔ صرف یہی سوچنا کہ ہائے نماز نہیں ہوئی۔ اور آج کوئی پروا ہی نہیں۔ کوئی دکھ ہی نہیں۔ الٹا سوچنا چلو اچھا ہے یار ایک بہانہ ہاتھ آیا۔ بابا دفتر سے فون کر کے کہہ رہے ہیں جمعہ پڑھ کر آؤ اور ہم ڈھیٹ کے ڈھیٹ۔

ہماری دعا ہے کہ یا تو بچپن واپس آجائے یا جمعہ کی چھٹی۔ ویسے دونوں ہی interesting ہیں۔

زکواۃ

1998 میں ہمارے چچا جان کے پاس کسی نے کچھ پیسے رکھوائے۔ دادا جان نے سختی سے منع کیا کہ کسی کی امانت ہے لہذا بینک میں جمع کرواؤ گھر میں مت رکھو۔ کچھ مہینوں بعد رمضان کا مہینہ آ گیا۔ چچا نے کہا چلو بینک سے پیسے لے کر آنے ہیں۔ ہمارا کیا کیوں کیسے کبھی بند نہیں ہوا لہذا عادت سے مجبور ہو کر پوچھا کیوں نکلوا رہے ہیں؟ دادا جان نے تو منع کیا تھا۔ ارشاد ہوا کسی کے پیسے ہیں بینک نے زکواۃ کاٹ لینی ہے۔ اب ہم سوچنے لگے جن صاحب نے پیسے رکھوائے تھے وہ کس خوشی میں زکواۃ ادا نہیں کر رہے بہت بعد میں جا کر پتہ چلا کہ وہ صاحب ہیں ہی اس قسم کے۔
My Space


ہم لوگ اپنے ایک عزیز کی طرف روزہ افطار کرنے گئے۔ ہمارے وہ عزیز بینک میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زکواۃ کے ڈر سے مسلمان بینک سے ایسے پیسے نکلوانے کے لئے ٹوٹتے ہیں جیسے مفت میں کچھ بنٹ رہا ہوں۔ عام دنوں میں دفتروں سے چھٹی نہیں کرتے کہ جی پرائیوٹ جاب ہے کیسے کریں۔ مگر تھوڑی سی زکواۃ بچانے کے لئے بھاگے آتے ہیں۔ اور یہ بھی نہیں کہ زکواۃ خود حساب کر کے کسی جاننے والے کو دینی ہے۔ صرف اور صرف بچانی ہے۔ یہ لوگ فطرانہ بڑی مشکل سے دیتے ہیں تو زکواۃ کہاں دیں گے۔

میں ہمیشہ سمجھتا تھا کہ جس طرح عام دنوں میں بینکوں میں کام ہوتا ہے ویسے ہی ہوتا ہوگا اور لوگ آرام سے اپنی زکواۃ بچا لیتے ہونگے مگر آج کا اخبار دیکھ کر پتہ چلا کہ معمولی سی زکواۃ بچانے کے لئیے کیسا کھڑکی توڑ رش پڑتا ہے۔

میرے بابا جس فرم میں کام کرتے ہیں وہ لوگ اپنے سب ورکرز کی Pay ہر ماہ کی 5 تاریخ تک clear کر دیتے ہیں طریقہ کار ہوں ہے کہ چیک جاری کر دئیے جاتے ہیں جو کہ بینک میں جا کر کیش کروا لئیے جاتے ہیں۔ مگر اس دفعہ انہوں نے بھی زکواۃ کٹوتی کی وجہ سے تمام پیسہ نکلوا لیا ہے۔ اب صبح واپس جمع کروائیں گے اور پھر چیک جاری ہونگے۔

سستی اور کاہلی نماز پڑھنے سے روکتی ہے۔ کوئی بات نہیں۔ روزے Dietin کے طور پر رکھ لیتے ہیں۔ کوئی بات نہیں۔ حج رش اور گرمی کی وجہ سے نہیں کرتے۔ کوئی بات نہیں۔ لیکن اسی کے دئیے ہوئے میں سے جب وہ کچھ مانگتا ہے تو ہم اتنے تنگ دل ہو جاتے ہیں کہ اس کو بھی جھٹلا دیتے ہیں جس نے ساری زندگی کبھی ہمارا ہاتھ نہیں جھٹلایا۔

flicr


My Space

Read Full Post

شب برات

آج شب برات ہے۔ بچوں نے پٹاخے چلا چلا کر میرے تو سر میں درد کروا دیا۔ ویسے بچے تو بچے ہوتے ہیں ان سے کیا گِلا۔ بےوقوفی تو بڑوں کی ہے میں اس وجہ سے تو کسی صورت اتفاق نہیں کرتا کہ بچے خود لے لیتے ہیں۔ اگر بڑے خراب ہیں تو بچے بھی ویسے ہی ہونگے۔
My Space

جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو میرے بابا ہم لوگوں کو صرف اور صرف پھلجڑیاں لے کر دیتے تھے۔ (شائی یہی وجہ ہے کہ ہم آج تک پھلجڑیاں ہی چھوڑ رہے ہیں اور کوئی دھماکہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔) ہم بھی کافی ضد کرتے ہوتے تھے مگر مجال ہے کہ ہمارے بابا جان مان جائیں مجبوری تھی لہذا ہم پھلجڑیوں سے ہی کام چلاتے رہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ جب ہمارے چچا حضور نے آتش بازی کے نیک کام میں ہم بچہ پارٹی کو شامل کیا تو ہمیں بھی جدید اسلحہ جیسے ماچس بم ، ڈھولکی بم، کلاشنکوف۔ انار وغیرہ تک رسائی حاصل ہو گئی مگر پھر بھی ہم نے صرف ماچس بم تک ہی اپنے آپ کو محدود رکھا کیونکہ یہ ذرا محفوظ قسم تھی۔

ہم چونکہ ذرا زیادہ ہی بدتمیز واقع ہوئے ہیں تو بجائے اپنے تمام کزنوں کا ساتھ دینے کے ہم نے اپنا اسلحہ store کرنا شروع کر دیا۔ کیونکہ اس کے برے اثرات ہم خود دیکھ چکے تھے۔ ویسے بھی ہم ایسے مزاق کے قائل نہیں جس سے دوسرے کو تکلیف ہوں۔ ہاں پھلجڑی تو پھر پھلجڑی ہے نا۔

خیر شب برات ہر سال آتی ہے تو مجھے دو خیال ضرور آتے ہیں

پہلا

ہیں یہ اتنی جلدی دوبارہ آگئی۔ سال گزر بھی گیا۔

دوسرا

تو پچھلے سال شب برات کی رات کو اللہ جی نے میرا نام زندہ لوگوں کی لسٹ میں رکھا تھا۔ پتہ نہیں اس سال میرا نام اس لسٹ میں ہوگا کہ نہیں۔

اور یہ ایک بہت عجیب بات ہے کہ شب برات گزرنے کے بعد کسی کے مرنے کی پہلی خبر ملتی ہے پھر دھیان چلا جاتا ہے کہ اسکا نام اس دفعہ نہیں تھا پتہ نہیں میرا ہے کہ نہیں۔

چلئے جناب آپکو نیا سال مبارک ہو۔ کیا کہا؟ میرا دماغ چل گیا ہے؟ ارے صاحب وہ تو کب کا چلا ہوا ہے۔ دراصل آج سے رزق کا نیا سال شروع ہو رہا ہے میری دعا ہے کہ ہم سب کے رزق میں اس سال کشادگی ہی ہو کمی نہیں۔

آمین۔

iqbal urdu cyber library

Welcome to Iqbal Urdu Cyber Library

  • Iqbal Urdu Cyber Library is the first digital library of Urdu books also known as virtual library of Urdu language. You can read Iqbal studies (Iqbaliyat), Urdu literature, Urdu Poetry, Urdu Shairy, Urdu Afsaney, Urdu Ghazals and Other Urdu Classics right from the comfort of your Home
My Space

# To make Urdu book reading more comfortable urdu books are also released in form of a pocket library CD-ROM series with additional features
# This great Urdu Books Library is a project of Iqbal Academy Pakistan and it was inaugurated by the President of Pakistan On 21st April 2003. Thousands of Urdu Lovers around the globe visit this Urdu Library daily
# We are determined to upload more than Five hundred (500+) Urdu books totally free by 2008.
# Let us come together and make this library a great asset of URDU.

گوگل

گوگل رے گوگل تیری کونسی کل سیدھی؟ میں بڑا خوش تھا کہ گوگل کو خیال آگیا کہ وہ میرے سپیس/بلاگ کو اپنے انڈیکس میں شامل کر چکا ہے مگر کہاں جناب گوگل کے تو نخرے ہی بہت ہیں یاہو اور ایم ایس این دونوں میرے سپیس کا ایڈریس اینٹر کرنے پر متعلقہ معلومات دیکھاتے ہیں مگر گوگل ابھی تک اسی سوچ میں ہے کہ سپیس ایڈریس دینے پر میرے سپیس/بلاگ کو دیکھایا جائے یا نہ؟ گوگل کی اس حرکت کو دیکھتے ہوئے میں ایک نیا تجربہ کرنے لگا ہوں جس سے یقینی طور پر پتہ چل جائے گا کہ گوگل پروفیشنل جیلیسی کا شکار ہے یا یہ صرف کسی بوٹ/سسٹم کی غلطی کا شاخسانہ ہے
http://spaces.msn.com/members/d-game